اسرائیلی وزیر بن گویر نے کتابچے بانٹے

اسکرین گریب

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے عبادت گزاروں میں کتابچے بانٹے۔

بن گویر یوم کپور سے پہلے سیلیکوٹ کی دعا کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کی مغربی دیوار پر جمع ہونے والے عبادت گزاروں کے ایک بڑے ہجوم میں شامل ہوئے۔

یوم کپور (یعنی کفارہ کا دن) عبرانی تقویم میں تشری مہینے کے دسویں دن یوم کِپور منایا جاتا ہے۔

 یہ عموماً ستمبر یا اکتوبر میں آتا ہےـ عشرۃ التوبہ کے اختتام پر ایک لمبا روزہ ہوتا ہے جو یوم کِپور کی شام سورج ڈوبنے پر شروع ہوتا ہے اور اگلے دن سورج غروب پر کھولا جاتا ہے۔

اس تہوار کا مقصد سال بھر کی توبہ کرنا ہوتا ہےـ