امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ، تہران فیصلہ کن جنگ کیلئے تیار ہے: ایران

ایران نے امریکا کو خطے میں شدید جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی اور کہا کہ تہران فیصلہ کن جنگ کےلیے تیار ہے۔

ایران کا کہنا ہے اگر امریکا نے مزید کوئی جارحیت کی تو خطے میں اس کے تمام فوجی اڈے اور مفادات نشانے پر ہوں گے۔

ایرانی وارننگ میں خطے کے ممالک کو امریکا کا ساتھ نہ دینے کا بھی کہا گیا، ایران کا کہنا تھا کہ امریکی اہداف پر درد ناک، مسلسل اور مؤثر حملے کیے جائیں گے۔

ایران نے کہا کہ امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی جانب سے مزید تحمل کی توقع نہیں رکھی جانی چاہیے، تہران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے۔