روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ماسکو کی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق روس نے 1,600 سے زائد ڈرونز تباہ یا ناکارہ بنائے جن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔
ماسکو کے گورنر کے مطابق 21 منزلہ عمارت پر ڈرون گرنے سے آگ لگ گئی، 400 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کا مقصد پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈالنا تھا۔
دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات گئے یوکرین پر 138 ڈرونز داغے جن میں سے 101 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔