آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک، علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری

— فائل فوٹو

مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہونے سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو نے متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

قصبہ بصیرہ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہوئی، جس کے بعد گیس ہوا میں شامل ہونے سے متعدد افراد کی حالت متاثر ہوئی۔

ریسکیو کے مطابق اطلاع ملتے ہی 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

پولیس نے گیس لیکج کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔