برطانیہ، لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر افغان مہاجر کو 14سال قید کی سزا

برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ورغلانے کے بعد اپنے فلیٹ میں شراب پلا کر دو لڑکیوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے تارک وطن افغان مہاجر کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سلطان بکاتش نامی تارک وطن پر الزام تھا اس نے گزشتہ برس 6 دسمبر کو گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن میں واقع اپنے فلیٹ پر لڑکیوں کو شراب پلائی‘ بے ہوش ہونے پر ان کی عصمت دی کی۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کے چائلڈ پروٹیکشن انویسٹی گیشن یونٹ نے معاملے کی چھان بین شروع ہوتے ہی ملزم گرفتاری سے قبل اپنا فلیٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا  تھا۔

ملزم ایک سابق افغان فوجی ہے جسے 2022 میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ساتھ برطانیہ پہنچنے کے بعد عارضی رہنے کی اجازت دی گئی، ملزم کچھ عرصہ قبل لڑکیوں کیساتھ آشنا ہوا، سوشل میڈیا پر اسے ٹریپ کیا گیا‘شراب خریدی اور لڑکیوں کو فلیٹ پر لے گیا جہاں مکروہ فعل سر انجام دیا۔