مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد، گلے پر تیز دھار آلے کے زخم

مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔ گلے پر تیز دھار آلے کے زخم ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری رضا تنویر کے مطابق مقتول خواجہ سرا کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم ہیں، وہ کمرے سے مردہ حالت میں ملا۔ 

ڈی پی او مری نے کہا کہ خواجہ سرا کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم سے سامنے آئے گی، جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا گیسٹ ہاؤس اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جا رہی ہیں۔ 

مقتول کی آخری نقل و حرکت اور رابطے میں رہنے والے افراد کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔