اسرائیلی نژاد برطانوی تاریخ دان نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھا دیا۔
ایوی شلائم نے اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمے دار بھی ٹھہرایا۔
برطانوی تاریخ دان نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف سب سے بڑے جرم یعنی نسل کشی کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری عالمی جنگ میں یہودی، نازی جرمنی کے ظلم کے سامنے بے بس تھے اور آج فلسطینی یہودی ریاست کے ظلم کے آگے بے بس ہیں۔