سندھ میں 21 سے 27 ستمبر تک انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جائے گی، مہم کے دوران 23 مکمل اور 7 جزوی اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کا باعث ہے۔