ملزم نے خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے ننھی بیٹی کو لاش پر بٹھا دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جرم کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو کی لاش کے اوپر بٹھا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 25 سالہ سنیہا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی لاش گاؤں کے بیرونی علاقے میں ایک کھیت سے ملی۔

پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں اس کا شوہر اور آشنا شامل ہیں۔

جب لوگوں نے اس کی لاش دیکھی تو سنیہا کی بیٹی بے بسی سے اپنی ماں سے لپٹ کر رو رہی تھی۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی شادی 4 سال قبل امیت نامی شخص سے ہوئی تھی۔ مبینہ طور پر چند مہینوں سے اس کا شبھم نامی شخص کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود تعلق تھا۔

پولیس اصلی مجرم اور قتل کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے دونوں افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔