آئی جی خیبر پختونخوا نے افسران کو اسلام آباد مارچ میں سہولت فراہمی سے روک دیا

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس کا کوئی افسر اسلام آباد کی طرف مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایات پر آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دی جائے گی۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس سے پہلے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا بھی کسی سرکاری افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت نہ دینے کی ہدایت کرچکے  اور کہا کہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہو گی، سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی طرف جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا حق نہیں۔