محسن نقوی کی علامہ ناصر عباس سے ملاقات، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ زیر بحث

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات ہوگئی۔

علامہ ناصر عباس اور محسن نقوی کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے معاملات زیر بحث آئے، احتجاج ایک جمہوری اور آئینی طریقہ کار ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے دعویٰ کیا کہ 4 روز قبل ہونے والی ملاقات محسن نقوی کی درخواست پر ہوئی تھی۔

پریس کانفرنس میں علامہ ناصر عباس نے کہا تھا کہ ایک اہم وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کا سسٹم منہدم ہوچکا، پاکستان کا معاشی اور عدلیہ کا نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا انداز ایسا ہے کہ انسان حیران ہوتا ہے، ٹیکس اور عوام کے پیسوں سے جہاز استعمال کرنا غلط ہے، آپ صوبے بنانے کا نیا قدم اٹھا رہے ہیں، آپ پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔