ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 100 روپے کم ہوگیا

گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہوگیا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔