کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا 1 خودکش بمبار افغان شہری نکلا: سیکیورٹی ذرائع

—تصویر بشکریہ جیو نیوز

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔