ڈپٹی رجسٹرار ملتان بینچ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ڈپٹی رجسٹرار شیخ ظہور احمد کو کسٹمز افسر ظاہر کرنے پر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ ظہور احمد پر کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر شیخ ظہور احمد کو او ایس ڈی بنادیا گیا، وہ ملتان بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ ظہور احمد نے اپنا تعارف ڈی جی کسٹمز پاکستان کے طور پر کروایا اور گاڑیوں کی کسٹمز کلیئرنس کے لیے 7 کروڑ 55 لاکھ روپے طلب کیے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 7 کروڑ 55 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد شیخ ظہور احمد نے رابطہ ختم کردیا۔