زارا نور کی ہیوی بائیک پر شاندار انٹری، فلم پروموشن کے انداز پر سب حیران

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام لوگوں کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔ 

زارا نے نئے ماڈل کی ہیوی موٹر سائیکل پر سن گلاسز لگا کر اپنی نئی فلم ’’شیروز‘‘ کی پروموشنل تقریب میں منفرد انداز سے انٹری دی۔ 

اس موقع پر موجود میڈیا نمائندوں نے زارا نور عباس سے فلم ’’شیروز‘‘ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے اور فلم کی کہانی، کردار اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 

زارا نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم شیروز میں تین ہیروئن ہیں، جن میں میرے علاوہ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ شامل ہیں۔

زارا نور نے کہا ہم سب ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی، اور 2 اکتوبر کو سنیما گھر میں دھوم مچانے آ رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ یہ فلم جیو فلمز کے تعاون سے ریلیز کی جارہی ہے۔