سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رکن اسمبلی امام مالک کی اپیل خارج کردی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست جی بی اے 16 دیامر 2 سے پیپلز پارٹی کے عطاء اللّٰہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد عطاءاللّٰہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔
عطاءاللّٰہ کو 13 ووٹوں سے کامیاب قرار دے کر فارم 49 جاری کیا گیا تھا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔
سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جسٹس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
7 جون کے انتخابات میں جی بی اے 16 دیامر 2 سے آزاد امیدوار امام مالک کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بغیر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ امام مالک بعدازاں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔