پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار 841 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 884 پر بند ہوا ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں کیلئے باعث تشویش رہا، جس سے بازار کا کاروباری حجم متاثر رہا۔ آج عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر بازار نے مثبت ردعمل دیا ہے۔

حصص بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے، اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب پر بند ہوئی ہے۔