گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا۔ 

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن نے این اے 77 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 سے 30 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک ہوگی۔ اپیلوں پر فیصلہ 15 اکتوبر تک ہوگا اور 17 اکتوبر تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔ 

اعلامیہ کے مطابق این اے 77 ضمنی انتخاب کیلیے انتخابی نشان 19 اکتوبر کو الاٹ ہوں گے۔ این اے 77 کی نشست محمود بشیر ورک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔