سلمان خان کی گاڑی مداح کے پیر پر چڑھ گئی، اداکار ڈرائیور پر برہم

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی کے گرد  مداحوں کی موجودگی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سلمان خان تہوار کے لیے پہنچے تو ان کے مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگیا، تاہم اس کے باوجود گاڑی آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی۔

گاڑی کے آگے بڑھتے ہی ایک مداح کا پیر غلطی سے سلمان خان کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا۔

یہ دیکھ کر سلمان خان شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے ڈرائیور کو فوری گاڑی روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈانٹا تاکہ مداح کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

سوشل میڈیا پر صارفین سلمان خان کے اس فوری ایکشن کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہجوم کے باوجود حادثے پر فوری توجہ دی اور ڈرائیور کو روک کر بڑی مصیبت سے بچایا۔