ڈیموکریٹک امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ چھڑکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کےمطابق 56 سالہ انتھونی کازمیئرچک کو یہ سزا 27 جنوری کو ہونے والے حملے کے تقریباً 8 ماہ بعد سنائی گئی ہے۔
جج کا کہنا تھا کہ کسی عوامی شخصیت پر حملہ گمراہ کن، خود غرضانہ اور آزاد یا جمہوری معاشرے کے کسی بھی تصور سے متصادم ہے۔
سزا پانے والے مجرم نے الہان عمر پر حملہ امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کیا تھا۔