ریاست منی پور میں 2 خواتین کے قتل کے بعد فسادات شروع

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کے قتل کے بعد مسلح افراد نے 2 گھروں کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح جھڑپ کے دوران تقریباً 6 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فسادات کے بعد کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔

بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کی لڑائی میں اب تک 306 افراد ہلاک، 49 افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔