بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے اپنی نئی محبت کو باضابطہ طور پر سب کے سامنے متعارف کرا دیا ہے۔
اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ بریک اپ کے بعد وائرل ہونے والے اداکار حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دونوں کو میڈیا کے لیے تصاویر بنواتے ہوئے خوش اور ایک دوسرے کے ساتھ کافی پُرسکون انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس کے بعد لوگوں میں نئی بحث چھڑ گئی، بعض صارفین وجے ورما کے نئے رشتے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مرزا پور کے اداکار 2023ء سے اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھے، تاہم اس جوڑے نے 2025ء میں باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔
بعد ازاں اداکار کا نام ان کی فلم گستاخ عشق کی ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ جوڑا گیا، تاہم دونوں نے اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی تھی۔