آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 1 روپے 22 پیسے منافع کا مطالبہ کر دیا۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے اوگرا کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے جس میں او ایم سیز کے زیرِ التواء 66 ارب روپے کے پرائس کلیمز اور مارجن پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2026ء سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کلیمز زیرِ التواء ہیں، جن کا تصدیقی عمل جلد مکمل کر کے واجبات ادا کیے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ستمبر 2023ء میں اضافہ کیا گیا تھا، او ایم سیز کے مارجن میں 1.22 روپے فی لیٹر پر عمل در آمد کیا جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پیٹرولیم ڈیلرز کے لیے تو1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے پر عمل درآمدکر دیا گیا، تاہم او ایم سیز کے لیے مارجن میں کیا گیا 1 روپے 22 پیسے فی لیٹرا اضافہ نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔