زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر، وزیرِاعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز پہنچنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎زرِ مبادلہ کے ذخائر 21 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز تک پہنچنا معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور درست سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس تک کامیاب رسائی معیشت پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ملکی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اضافی عالمی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہماری استعداد بھی بڑھائے گا اور مستحکم معاشی پوزیشن سرمایہ کاری اور پائیدار معاشی ترقی کے نئے دروازے کھولے گی۔

وزیرِ اعظم  نے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، معاشی ٹیم اور اوور سیز پاکستانی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔