وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال میں کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا

— اسکرین گریپ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں پیٹ سی ٹی، سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کو آبلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ملتان کے نشتر اسپتال میں 100 بیڈز پر مشتمل کینسر سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین میں کرائیو ایبلیشن مشین کے ذریعے 1 سوئی استعمال کر کے کینسر کی رسولیوں کو ختم کیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے اس مشین سے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات بھی کی۔

کمالیہ کی 55 سالہ مریضہ کینسر کے کامیاب علاج پر فرطِ جذبات سے رونے لگیں۔

مریم نواز نے مسرت ارشد کو دلاسہ دیا اور کینسر سے بچاؤ پر مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ چین سے کینسر کے علاج کے لیے یہ مشین لائی ہوں، اب فکر کی ضرورت نہیں ہے۔