فارم 47 کے بعد پیش ہے رسید 47، شفیع جان

وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ فارم 47 کے بعد پیش خدمت ہے رسید 47۔

مریم نواز نے لندن اخراجات کی رقم جمع کرانے کی رسید پیش کی، بینک رسید کے مطابق 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رسید کے مطابق رقم 17 ستمبر کو جمع ہوئی، بینک کو وصولی 18 ستمبر کو ہوئی۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے ظاہر کردہ اثاثے سوا دو کروڑ روپے کے ہیں، مریم نواز نے اپنی جیب سے پونے تین کروڑ روپے کیسے جمع کرائے؟