وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ پنجاب کو ناکام قرار دے دیا۔
ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ بندے ہی ڈھونڈتے رہے، انہیں بندے نہیں ملے، اس کے بعد زبردستی انہیں اپنے آپ کو اغوا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا، وہ سڑک پر بیٹھے رہے، پنجاب کے عوام نے انھیں پہچاننے سے انکار کردیا۔
بس سروس سے متعلق گفگتو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے علاقوں میں گرین بس سروس پہنچائی جہاں عوام نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام نہیں سنا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو ایک لاکھ بائیکس ملیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ افراد اپنا گھر اپنی چھت اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مریضوں کو گھروں پر مفت ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔