ترکیہ کی سعودی عرب میں حوثی ڈرون حملے کی مذمت

ترک وزارتِ دفاع نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی ڈرون حملے اور اس گروپ کی دیگر کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ 

ترک وزارت دفاع نے ایسے اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

ادھر انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں حوثیوں کا مسلسل خطرہ نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ بین الاقوامی بحری تجارت اور عالمی استحکام کو بھی منفی طور پر متاثر کر رہا ہے۔