یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ گئے

یورو نوٹس کی رقم ملنے سے ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 ستمبر تک 3.07 ارب ڈالر اضافے سے 26.79 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.06 ارب ڈالر بڑھ کر 21.38 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسی طرح شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.46 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر ہوگئے۔