سعودی شہری دفاع کے مطابق طائف ڈویژن میں ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے یمنی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ سعودی خاتون اور پاکستانی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق ڈرون حملے سے زخمی پاکستانی شہری اور سعودی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
شہری دفاع کے مطابق ڈرون طیارہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا تھا، جسے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق تباہ شدہ ڈرون طیارے کا ملبہ رہائشی علاقے پر گرنے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔