یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 3 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز نشانہ بنے، 1 شخص ہلاک ہوا: حوثیوں کا دعویٰ

— فائل فوٹو 

یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

یمن کے حوثی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے تعز میں 3 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹاورز ضلع التعزیہ کے علاقوں الذکرہ اور الحوبان جبکہ ضلع خضیر کے علاقے الرّحیدہ میں واقع تھے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے حجہ کے شہر عبس میں بھی فضائی حملے کیے گئے جن  میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔

ان حملوں سے خطے میں جاری تناؤ اور یمن میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔