امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے سے متعلق تیسری بار قرار داد منظور کرلی، قرارداد 204 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
قرارداد عراق جنگ کے دوران خدمات انجام دینے والے سابق میرین رکن کانگریس سیتھ مولٹن نے پیش کی۔
مولٹن نے کہا کہ یاد ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنگ صرف چند ہفتے جاری رہے گی، یہ وقت ہے کہ ہم سخت سوالات پوچھیں نہ کہ ایک اور جنگجو انتظامیہ کے تابعدار بنے رہیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری جنگ کے برعکس قرارداد میں فوجی کارروائی کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے۔
اس بار مزید ریپبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا تاہم اب تک کوئی بھی ایسی قرارداد صدر ٹرمپ تک نہیں بھیجی گئی۔
قرارداد وائٹ ہاؤس بھیجے جانے کی صورت میں صدر ٹرمپ کو اسے ویٹو کرنے کا حق حاصل ہے۔