ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کس پوزیشن پر ہیں؟

— فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

 ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

سلمان علی آغا ایک درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقا کے کوئینٹن ڈی کاک 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر چلے گئے اور آسٹریلیا کے میٹ رینشا 54 درجے بہتری کے بعد 68 ویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے، پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے بہتری کے بعد 7 ویں اور آسڑیلیا کے نیتھن ایلس 20 درجے بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ابھیشک شرما نے صاحبزادہ فرحان سے دوسری پوزیشن چھین لی اور ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

ٹی 20 بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد کی دوسری پوزیشن ہے۔

بھارت کے ورون چکرورتھی 2 درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر، پاکستان کے محمد نواز ایک درجے بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر، بھارت کے جسپریت بمرا 7 درجے بہتر ی کے بعد 10 ویں نمبر پر اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ 11 درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 2 درجے بہتری کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے۔