پی ایچ ایف کا مینز چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مینز چیمپئنز ٹرافی بھارت میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر رکھے جائیں۔

حکام کے مطابق پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایونٹ بھارت میں نہ کھیلنے سے متعلق باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

صدر پی ایچ ایف کے مطابق پاک بھارت موجودہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔