سانحہ پمز، اسلام آباد پولیس کی تیار رپورٹ کی کاپی جیو نیوز کو موصول

اسلام آباد پولیس کی سانحہ پمز اسپتال سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال ایمرجنسی میں آتشزدگی کی اطلاع وائر لیس کنٹرول پر ملی، اے ایس آئی محمد عارف موقع پر پہنچے تو ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں گائنی وارڈ کی چلڈرن ایمرجنسی میں 14 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی باڈیز پمز اسپتال کی مارچری منتقل کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایم ایل او نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے،کارڈ وصولی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کرائم سین یونٹ نے وقوعہ سےحاصل مٹیریل کے 3 پارسل فارنزک کےلیے پولیس کو دیے۔