ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے میں عالمی ایجنسی نے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا موقف تسلیم کرلیا ہے۔
ایشین بیچ گیمز کے سلور میڈلسٹ پہلوان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انعام بٹ نے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو اپنی تفصیلی وضاحت جمع کرا دی ہے۔
وضاحت بیان میں کہا گیا کہ ممنوعہ دوائیں قوت بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ آنکھ کے علاج کے لیے استعمال کی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا معاملہ طبی علاج کے دوران متعلقہ اجازت بروقت حاصل نہ کرنا تھا، جو غلطی اور غفلت میں آتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی ایجنسی نے انعام بٹ کا موقف تسلیم کرلیا گیا، جس کے بعد کیس میں ریلیف مل سکتا ہے۔
ان پر چند ماہ کی پابندی لگنے کا امکان ہے جبکہ پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا، ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل بھی واپس لے لیا جائے گا۔