سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ 

ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔  

ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، اسلحہ ڈیلرشپ کے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق غیرمعمولی اور خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔

ترجمان نے کہا تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔