غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں سے فلسطینی شہدا کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا غزہ میں فلسطینیوں کی باقیات ملنے سے اسرائیلی جنگی جرائم کے خدشات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے تباہ مقامات سے پورے پورے خاندانوں کی باقیات نکالی جا رہی ہیں، باقیات میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
وولکر ترک نے کہا کہ طویل عرصے سے لاپتہ افراد کے پیاروں کے بدترین خدشات کی تصدیق ہونا انتہائی دکھ کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ سے باقیات کا ملنا 2024 کی اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اٹھائے گئے خدشات دوبارہ جنم لے رہے ہیں۔
وولکر ترک نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہوسکتے ہیں۔