سری لنکن جیولین تھروور رومیش تھارنگا پاتھیرج کے پانچوں جیولین دورانِ پرواز ٹوٹ گئے۔ وہ ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس پہنچے تو جیولین ٹوٹے ہوئے ملے۔
رومیش تھارنگا نے ہنگری سے سری لنکا واپسی کے دوران غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز استعمال کی، رومیش کے کوچ کے مطابق پانچوں جیولین انتہائی احتیاط سے پیک کیے گئے تھے۔
کوچ کا کہنا تھا کہ تمام پانچ جیولین کولمبو پہنچنے پر ٹوٹے ہوئے تھے۔
رومیش تھارنگا نے ایئرلائن کے خلاف شکایت درج کروادی۔ پانچوں خراب جیولن رومیش تھارنگا کی اہم کامیابیوں میں استعمال ہو چکے تھے۔
رومیش تھارنگا رواں سال تین مرتبہ 90 میٹر کی حد عبور کرچکے ہیں۔ انہوں نے زیورخ ڈائمنڈ لیگ میں 92.07 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔
رومیش تھارنگا نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھی نیرج چوپڑا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ رومیش نے ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں 91.09 میٹر تھرو کے ساتھ جیولین ٹائٹل جیتا۔
رومیش تھارنگا رواں سال 13 مقابلوں میں سے 12 جیت چکے ہیں، سری لنکا کی وزارتِ کھیل نے ایشین گیمز کیلئے رومیش تھارنگا کو نئے جیولین فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہوں گے۔