متعدد عالمی کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی: رپورٹ

بمبئی اسٹاک ایکسچینج— فائل فوٹو

بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں کمی آ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق متعدد کمپنیوں نے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری صفر کر دی۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سے تیزی سے سرمایہ نکال رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بلوم برگ نے بینک آف امریکا کے حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب ایشیا میں سرمایہ کاروں کی سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے۔