خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، چین

تصویر سوشل میڈیا۔

چین نے خلائی مدار میں امریکی ہتھیاروں کی تعیناتی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور محفوظ رکھنے کا حامی ہے۔ 

اس حوالے سے بیجنگ سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ خلا کو جنگی میدان میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھے۔