پشاور میں اشیائے خور و نوش مہنگی

—فائل فوٹو

پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

پشاور کے ایک دکاندار کے مطابق چاول 360 روپے کلو سے بڑھ کر 380 روپے کلو اور مسور کی دال 240 روپے کلو سے بڑھ کر 260 روپے فی کلو ہو گئی۔

دکاندار نے بتایا ہے کہ لوبیا 460 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 سے بڑھ کر 3300 روپے تک جا پہنچا جبکہ چینی فی کلو 140 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دکاندار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے، آلو کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ کیلے فی درجن قیمت میں 50 روپے تک اضافے کے بعد 200 روپے فی درجن ہو گئے۔

سیب کی قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ 400 روپے کلو ہو گئی اور انگور کی قیمت فی کلو 100 روپے کے اضافے سے 600 روپے کلو ہو گئی۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ آڑو کی قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہو گئی۔