اعجاز خان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری انسانی حقوق مقرر

 اعجاز خان — تصویر بشکریہ رپورٹر 

جاپان میں مقیم معروف پاکستانی سماجی شخصیت اعجاز خان کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان (NPJC) کے شعبۂ انسانی حقوق، وسطی پنجاب کا ڈپٹی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ 

کونسل کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر میاں عبد الوحید کی جانب سے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایڈوائزر  برائے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جاپان اسد نواز نے اعجاز خان کو اہم ذمہ داری ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔