ایرانی فوج نے اصفہان سے ریسکیو کیے گئے امریکی پائلٹ کے بیانات پر مضحکہ خیز ویڈیو بنا ڈالی۔
طیارے پر حملے، پیراشوٹ تباہ ہونے، ہزاروں فٹ بلندی سے گرنے، زمین میں دھنسنے، واپس نکلنے اور دوبارہ ہزاروں فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو تفریح فراہم کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرویو میں امریکی پائلٹ نے بتایا تھا کہ پیراشوٹ میں خرابی کی وجہ سے طیارے سے گر کر جسم کی ہڈیاں ٹوٹیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید زخم آئے اس کے باوجود 7 ہزار فٹ اونچی پہاڑی پر چڑھ کر جان بچائی۔
یاد رہے کہ اپریل میں ایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ اصفہان کے نزدیک مار گرایا تھا۔