قومی ریسلر انعام بٹ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو تفصیلی وضاحت جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ استعمال کی جانے والی ادویات قوت بخش ممنوع ادویات نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا گیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کے علاج کے لیے دوا استعمال کی تھی۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کی جارہی ہے، جبکہ پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لے لیا جائے گا۔
پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد انعام بٹ کھیلوں کی سرگرمیوں میں دوبارہ شرکت کرسکیں گے۔