راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہو گیا۔
سید پور میں 15، گولڑہ میں 36 اور بوکرہ میں 42، پیرودھائی میں 34، نیو کٹاریاں میں 36 اور شمس آباد میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا ہائی الرٹ
بارشوں کے پیشِ نظر راولپنڈی میں واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واسا حکام کے مطابق نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں علمہ تعینات ہے، نکاسیٔ آب کے لیے ہیوی مشینری بھی الرٹ رکھی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 8 فٹ ہے۔
واسا حکام کے مطابق گوالمنڈی پُل کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے۔