سہیل آفریدی پولیس وین میں بیٹھ گئے، اہلکاروں نے لکشمی چوک پر اتار دیا

فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ مال روڈ پر ریگل چوک پہنچا، جہاں سہیل آفریدی پولیس کی پریزن وین پر چڑھ گئے۔ 

اس دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کسی کو تنگ نہیں کر رہا، مجھے تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے پھر آگے بڑھوں گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پریزن وین سے اترنے سے انکار کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار وزیراعلیٰ سمیت وین لے کر چلے گئے، تاہم اہلکاروں نے لکشمی چوک میں وین سے اتار دیا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خود پولیس وین میں بیٹھنےکی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی قرار دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ‏ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔