وجے کا اجیت کمار کو ’کار‘ کا تحفہ، فرانس میں ریس مکمل کرنے پر مبارکباد

اے آئی جنریٹڈ فوٹو: سوشل میڈیا

تامل سنیما کے دو سب سے بڑے سپر اسٹارز، وجے اور اجیت کمار، جنہیں اکثر میڈیا میں ایک دوسرے کا حریف سمجھا جاتا ہے، نے ایک بار پھر اپنی لازوال دوستی اور باہمی احترام سے مداحوں کو خوش کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف تامل اداکار اجیت کمار نے حال ہی میں فرانس میں منعقدہ عالمی سطح کی ’لی مانس کپ‘ کار ریس میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے دنیا بھر کے پیشہ ور ڈرائیورز کے درمیان 38ویں پوزیشن حاصل کی۔

اس عظیم کامیابی پر تاملگا ویٹری کڑگم (ٹی وی کے) کے سربراہ و تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے اجیت کو اپنا ’پیارا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے ایک خوبصورت منی ایچر ریسنگ کار کا تحفہ بھیجا۔

تامل انڈسٹری کے دو بڑے ستاروں کے مابین اس محبت اور حمایت کے باعث ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے جو ان کے درمیان کسی قسم کی رقابت کی نشاندہی کرتی تھیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کے مداح اس تحفے کو خوب پسند کر رہے ہیں۔