ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری – فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس والے اترنے کو کہہ رہے تھے، وہ فرمائشی اور سستی ایکٹینگ کر رہے ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار کر کے گارڈز سے خطاب کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ مال روڈ پر ریگل چوک پہنچا جہاں سہیل آفریدی پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

اس دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کسی کو تنگ نہیں کر رہا، مجھے تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے پھر آگے بڑھوں گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پریزن وین سے اترنے سے انکار کیا، جس کے بعد پولیس اہلکار وزیراعلیٰ سمیت وین لے کر چلے گئے اور آگے جاکر لکشمی چوک میں وین سے اتار دیا۔