شہری کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3 اکتوبر تک مہلت

فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی بازیابی کےلیے پولیس کو تین اکتوبر تک مہلت دے دی۔ 

جسٹس فاروق حیدر نے شہری عثمان کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرانسفر ہو کر نئے آنے والے افسر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔  یہ نہیں کہ نیا پولیس افسر تعینات ہو تو عدالتی احکامات پر عمل نہ کرے۔

عدالت نے قرار دیا کہ دو سال سے درخواست زیرالتوا ہے، ابھی تک بازیابی نہیں ہوسکی۔  ہم سب اللّٰہ کو جواب دہ ہیں وہاں بھی عدالت لگے گی۔ ہم سب اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں اس ماں کو کیا جواب دیں گے؟ 

عدالت نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او کو کارکردگی دکھانی چاہیے تھی۔